امریکہ (شوبز ڈیسک)امریکی ٹی وی سٹار اور میک اپ مصنوعات کی کمپنی کی 20 سالہ مالکہ کائیلی جینر کے اثاثوں کی مالیت 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ بزنس میگزین فوربز کے مطابق امریکی ٹی وی اسٹار صرف 20 سال کی عمر میں 90 کروڑ امریکی ڈالر کے اثاثوں کی مالک ہیں اور جلد ہی وہ اپنے بل بوتے پر ارب پتی بننے والی سب سے کم عمر شخصیت
بن جائیں گی۔ فوربز کے مطابق کائیلی اپنی کمپنی واحد مالک ہیں، اور اپنے بل بوتے پر امیر ترین بننے والی خواتین کی فہرست میں 27 واں نمبر ہے جبکہ باربر اسٹرائسینڈ 40 ڈالر ، بیونسے 33 کروڑ ڈالر اور ٹیلرز سوئفٹ 32 کروڑ ڈالر کیساتھ کافی پیچھے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 23 سال کی عمر میں حاصل کیا تھا۔