جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کامیاب ثابت ہو گی‘اداکار علی ظفر

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ 20 جولائی کو ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کامیاب ثابت ہو گی۔ فلم میں ہر وہ چیز ہے جو شائقین دیکھنا پسند کرتے ہیں جو یہ فلم ایک بار دیکھے گا وہ بار بار دیکھنے جائیگا۔فلم میں مایا علی کیساتھ آن اینڈ آف کیمسٹری کے حوالے سے علی طفر نے کہا مایا علی نہ صرف باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ بہترین انسان بھی ہیں ان کیساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔ اس موقع پرفلم کی ہیروئین مایاعلی ،سینئراداکارہ سیمی راحیل اور

نیئراعجازبھی موجودتھے ۔ فلم کے حوالے سے علی ظفر نے کہا لوگوں کو چاہیے کہ وہ 20 جولائی کو گھروں سے باہر نکلیں اور سینما میں جا کر میری فلم دیکھیں کیونکہ فلم دیکھنے کا مزا سینما میں آتا ہے گھر پر نہیں ۔علی ظفر نے کہا فلم پاکستان کے علاوہ دنیا کے 25ممالک میں ریلیزکی جائیگی۔انکا کہنا تھا ہمیں اپنی پراڈکٹس کو مضبوط کرنا ہو گا تاکہ ہماری فلمیں بھی سو کروڑ کا بزنس کریں۔ حکومت کو چاہیے کہ فلموں پر تفریحی ٹیکس ختم کرے تاکہ لوگوں کو تفریح کے مزید مواقع مل سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…