بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

عالیہ کی رنیبرکپور کے ساتھ پیرس نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی

datetime 12  جولائی  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کے ہمراہ نیتو سنگھ کی سالگرہ پر پیرس نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی۔بھارتی فلم نگری میں اپنی اداکاری سے ہلچل مچانے والے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں فلموں کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ دونوں کے درمیان چلتی کیمسٹری کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جس کا اعتراف دونوں ہی اداکار کرچکے ہیں ۔

اور ایک دوسرے کی فیملی سے ملاقاتیں بھی کیں جارہی تھیں لیکن اچانک اس سلسلے میں کمی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ عالیہ بھٹ کا انکار کہا جارہا ہے جو انہوں نے رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ کی سالگرہ پر پیرس جانے سے کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھٹ خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ کی پیرس نہ جانے کی اصل وجہ اْن کے والد و معروف ہدایت کار مہیش بھٹ ہیں کیونکہ بھٹ صاحب ہمیشہ چاہتے ہیں کہ اداکارہ کو اپنی تمام تر توجہ کام پر رکھنی چاہئے اور اسی وجہ سے عالیہ بھٹ نے اپنے والد کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے نیتو سنگھ کی سالگرہ پر پیرس جانے کے بجائے اپنی فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ پر جانے کا فیصلہ کیا۔اس سے قبل معروف ہدایتکار مہیش بھٹ نے دونوں اداکاروں سے متعلق کہا تھا کہ رنبیر اور عالیہ کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے جس طرح کی خبریں میڈیا پر چل رہی ہیں جب کہ میں اْن والدین کی طرح بھی نہیں جو اپنے بچوں کو ذاتی پسند کا مشورہ دیتے ہوں۔واضح رہے رنبیر کپور کی زندگی میں عالیہ بھٹ سے قبل اداکارہ دپیکا پڈوکون اورکترینہ کیف بھی آچکی ہیں تاہم دونوں اداکاراؤں کے ساتھ رنبیر کپور کا رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور رنبیر نے ان سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…