بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

ایس اینڈ پی نے پاکستان کا اقتصادی آوٹ لک مستحکم سے مثبت کر دیا

datetime 6  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) دنیا کی دوسری بڑی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کرتے ہوئے طویل مدتی اقتصادی آوٹ لک مستحکم سے مثبت کر دیا ہے جبکہ 2015 سے 2017 تک پاکستان کی معاشی ترقی کا ہدف بھی بڑھا کر چار اعشاریہ چھ فیصد کر دیا۔ ایس اینڈ پی نے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف پہلے تین اعشاریہ آٹھ فیصد رکھا تھا۔ اس سے قبل دنیا کی سب سے بڑی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی پاکستان کی فارن کرنسی کی درجہ بندی منفی سے بڑھا کر مستحکم کی تھی۔ اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کے مطابق پاکستان نے معاشی استحکام کے لئے کئی اقدامات کئے۔ مالی اور بیرونی شعبے میں بھی بہتری آئی ، تیل کی قیمتوں میں کمی اور معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے پاکستان کی مالی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ بیرونی رقوم کی آمد اور ترسیلات زر کے باعث مالی مشکلات میں کمی ہوئی۔ امریکی ایجنسی کا کہنا ہے اس مدت میں مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح پانچ فیصد سے کم پر رہے گی جو ابتدائی اندازے سے کم ہو گی۔ پاکستان کی فی کس آمدن چار اعشاریہ تین فیصد اضافے سے ایک ہزار 460 ڈالر رہے گی۔ ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری کے باوجود خدشات موجود ہیں۔ کم آمدن ، مانیٹری پالیسی کے کمزور ڈھانچے ، محاصل کے اہداف میں شارٹ فال اور کمزور انفراسٹرکچر کے باعث معاشی ترقی کی موجودہ رفتار متاثر ہو سکتی ہے –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…