جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سانس میں بو کا باعث بننے والی پسندیدہ غذا

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فاسٹ فوڈ آج کل لگ بھگ ہر ایک کی پسندیدہ غذاﺅں میں سے ایک ہے، مگر کیا آپ اس سے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات سے واقف ہیں؟ موٹاپے، امراض قلب، ذیابیطس اور دمہ جیسے سنگین امراض کا خطرہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ جنک فوڈ کا استعمال سانس میں بو کے مسئلے کا باعث بھی بنتا ہے۔ جی ہاں آپ چاہے پیاز یا لہسن سے دور ہی کیوں نہ رہتے ہوں۔

مگر فاسٹ فوڈ کھانے کا شوق سانس میں بو کا باعث بن سکتا ہے۔ سانس میں بو کیوں پیدا ہوتی ہے؟ طبی جریدے جرنل آف نیچرل سائنس، بائیولوجی اینڈ میڈیسین میں شائع ایک تحقیق کے مطابق ایسے نوجوان جو اکثر فاسٹ فوڈ یعنی ہفتے میں کم از کم 3 بار کھاتے ہیں، ان میں سانس کی بو کا مسئلہ دیگر کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جنک فوڈ کا استعمال منہ کی صحت پر منفی انداز سے اثرانداز ہوتی ہے، جس سے سانس میں بو، زخم اور مسوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس کی بڑی وجہ فاسٹ فوڈ میں منرلز، وٹامنز وغیرہ کی کمی ہے جو کہ منہ میں بیکٹریا اور جراثیموں کی تعداد بڑھانے کا باعث بنتا ہے، جس سے منہ کی صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جنک فوڈ اور سانس میں بو کے درمیان تعلق کی دیگر وجوہات درج ذیل ہیں۔ ہضم کرنا مشکل اس غذا کو اکثر ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے جس کے نتیجے میں گیس پیٹ میں بھرتی ہے، یہ گیس منہ کے راستے باہر نکل کر سانس کو بدبو دار بناتی ہے۔ جنک فوڈ تیزابیت کا باعث فاسٹ فوڈ میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے جس کے نتیجے میں معدے میں تیزابیت کا خطرہ پیدا ہوتا ہے اور یہ عنصر بھی سانس میں بو کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ بچنے کے لیے کیا کریں خیال رہے کہ غذا منہ کی صحت کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، اگر آپ کو سانس میں بو کے مسئلے کا سامنا ہے تو دیکھیں کہ جنک فوڈ کا زیادہ استعمال تو نہیں کررہے، اگر ہاں تو صحت مند متبادل کو ترجیح دینا شروع کریں۔ سانس میں بو سے نجات دلانے میں مددگار طریقے تازہ سبزیاں اور پھلوں کا استعمال سانس میں بو کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ اسی طرح سیب کو کھانا بھی ماﺅتھ فریشنر کی طرح کام کرتا ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور پھل بھی منہ میں بیکٹریا کو پھیلنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…