مہاراشٹر(شوبز ڈیسک) مہاراشٹرا کے محکمہ جنگلات نے بالی وڈ اداکار اور ان کے خاندان کے دیگر پانچ افراد کو پان ویل میں غیر قانونی طور پر فارم ہاؤس تعمیر کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق سلیم خان کو سات روز کے اندر نوٹس کا جواب جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔سلمان خان کے پر تعیش ’پان ویل فارم ہاؤس‘ پر مہاراشٹرا حکومت کے محکمہ جنگلات نے سلمان خان سمیت خاندان کے دیگر افراد کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں فارم ہاؤس کے اندر تعمیراتی کام میں ماحولیات کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام
عائد کیا گیا ہے۔نو جون دوہزار اٹھارہ کو جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پان ویل فارم ہاؤس میں گیارہ تعمیرات کی گئی ہیں جن میں ماحولیاتی قوانین کا خیال نہیں رکھا گیا۔نوٹس میں خان فیملی کوسات روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے اور جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں پوری فیملی کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔دوسری جانب سلمان خان کے والد سلیم خان کا کہنا ہے کہ تعمیرات غیر قانونی نہیں ہیں کیوں کہ تمام ضابطے مکمل کیے گئے ہیں اور فیس بھی ادا کی گئیں ہیں جن کی رسیدیں بھی موجود ہیں۔