برطانوی ادارے کی پاکستانی برآمد کنندگان کو ری فنانس کی پیشکش،چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا،تفصیلات جاری

9  جولائی  2018

کراچی(نیوز ڈیسک) برطانوی ادارے پرائماڈالر نے پاکستانی برآمدکنندگان کو آسان شرائط پر ایکسپورٹ ری فنانس کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے ۔برطانوی ادارے کی جانب سے چھوٹے ودرمیانے درجے کے ان برآمدکنندگان کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے جو اسٹیٹ بینک اور تجارتی بینکوں کی سخت اور پیچیدہ شرائط کی وجہ سے ایکسپورٹ ری فنانس کی سہولت سے محروم ہیں۔

برطانوی ادارے کے سی ای او گائے ویلینز نے ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے دفتر میں برآمدکنندگان کے اجلاس میں بتایا کہ ان کا ادارہ پاکستان کے چھوٹے ودرمیانے درجے کے برآمدکنندگان کی فہرست مرتب کرنے کے بعد ان کے بیرونی خریداروں کی ساکھ کا جائزہ لے گا اور پھر بیرونی خریدارکی برآمدات کی حدکاتعین کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ برطانوی ادارے کی جانب سے مرتب کردہ ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سمیت دیگر تمام شعبوں کے چھوٹے ودرمیانے درجے کے برآمدکنندگان کی فہرست اوران کے بیرونی خریداروں کی درآمدی حد کے مطابق برآمدی کنسائمنٹس کی انوائس ویلیو کا93 فیصد ایکسپورٹ ری فنانس فراہم کیا جائے گا تاہم یہ سہولت امریکی ڈالر، یورو اور برطانوی پانڈ میں فراہم کی جائے گی جبکہ برطانوی ادارہ برآمدکنندگان کو ایکسپورٹ ری فنانس کی سہولت فراہم کرنے کے عوض 0.5 تا 3 فیصد چارجز وصول کرے گا جس میں برآمدی کنسائمنٹس کی انشورنس کوریج کی سہولت بھی میسر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش میں بھی برطانوی ادارہ کامیابی کے ساتھ ایکسپورٹ ری فنانس کی سہولت فراہم کررہا ہے ، برطانوی ادارے سے ری فنانس کی سہولت حاصل کرنے والے پاکستان کے چھوٹے ودرمیانے درجے کے برآمدکنندگان کا اگر کوئی غیرملکی خریدار دیوالیہ ہوجائے تو ان کا سرمایہ محفوظ ہوگا۔ٹی ایم اے کے چیئرمین خالد اقبال نے بتایا کہ برطانوی ادارے کی پاکستان میں ایکسپورٹ ری فنانس کی سہولت کی فراہمی خوش آئند امر ہے

کیونکہ تجارتی بینکوں اور اسٹیٹ بینک کی سخت اور پیچیدہ شرائط کی وجہ سے چھوٹے ودرمیانے درجے کے برآمدکنندگان اس سہولت سے محروم ہیں اور مالیاتی مسائل سے بھی دوچار رہتے ہیں جبکہ بیرونی ممالک میں برآمدکنندگان کے سرمائے کے عدم تحفظ کی وجہ سے چھوٹے و درمیانے درجے کے برآمدکنندگان پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے اپنا مطلوبہ حصہ فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…