اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کینیڈا کے پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی کر لی

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹور نٹو (شوبز ڈیسک)کینیڈا کے پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی کر لی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں جسٹن بیبر کی منگنی کی تصدیق کی گئی۔نیوز ویب سائٹ ٹی ایم زی کے مطابق 24 سالہ پاپ اسٹار نے بہاماس ریزورٹ میں 21 سالہ ہیلی بالڈ ون کو پروپوز کیا اور اس موقع پر ان کے سیکیورٹی اسٹاف نے ریسٹورنٹ کے اسٹاف سے اپنے موبائل فون بند رکھنے کو کہا۔اگرچہ جسٹن اور ہیلی بالڈ ون کی جانب سے اس خبر کی

باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی تاہم بیبر کے والدین بیٹے کی خوشی آن لائن منائی ۔گلوگار کے والد جیریمی نے اپنے بیٹے کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ میں ایک نئے باب کے لیے پرجوش ہوں۔دوسری جانب جسٹن بیبر کی والدہ نے بھی ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔جسٹن بیبر کی منگیتر بالڈ ون نے ٹی وی کے علاوہ کئی شوز، میوزک ویڈیوز اور ماڈلنگ کیمپینز کے لیے کام کیا ہے۔واضح رہے کہ جسٹن بیبر کا اس سے قبل گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کے ساتھ بھی تعلق رہ چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…