جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

اداکارہ سے زیادتی کے الزام پر متھن چکروتی کے بیٹے کی شادی منسوخ

datetime 9  جولائی  2018 |

نئی دہلی(شوبز ڈیسک) مقامی اداکارہ کی جانب سے زیادتی کی ایف آئی آر درج ہونے پر پولیس کی کارروائی کے بعد معروف بھارتی اداکار متھن چکروتی کے بیٹے کی شادی کو منسوخ کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی اداکارہ نے مہاکشے چکروتی کے خلاف شادی کا دھوکہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے شادی کی تیاریوں میں مصروف متھن چکروتی کے گھر پر چھاپا مارا۔

چھاپے کے وقت دلہن کے گھر والے بھی موجود تھے جو تقریب مکمل کیے بغیر واپس لوٹ گئے جس کے بعد مہاکشے چکروتی کی آج ہونے والی شادی کی تقریب منسوخ کردی گئیں۔متھن چکروتی کی جانب سے اپنے لگڑری ہوٹل میں مہاکشے کی شادی کی پْر تعیش تقریب کی منسوخی کی اطلاع دوستوں اور احباب کو دے دی گئی ہے ۔ اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں جس کے باعث افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے ۔ عین ممکن ہے کہ شکایت گزار اداکارہ سے ڈیل نہ ہونے کی صورت میں اسی اداکارہ اور مہاکشے چکروتی کی شادی کرادی جائے۔واضح رہے کہ بھوج پوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ نے 3 جولائی کو دہلی کی مقامی عدالت میں شکایت درج کروائی تھی کہ مہاکشے چکروتی نے شادی کا وعدہ کرکے کئی بار اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اب کسی اور سے شادی کر رہا ہے ۔ عدالت نے متھن چکروتی کی اہلیہ یْگتا بالی اور بیٹے مہاکشے چکروتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے دونوں کی پیشگی ضمانت بھی منظور کرلی تھی۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…