اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پٹرول پمپ کے لائسنس کے لیے نظر ثانی شدہ 17 نکاتی شرائط جاری

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپارٹمنٹ آف ایکسپلوزو کی جانب سے تنگ گلیوں اور شاہراہوں پرپٹرول پمپ کے لیے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ڈپارٹمنٹ آف ایکسپلوزو کی جانب سے پٹرول پمپ کے لائسنس کے لیے نظر ثانی شدہ 17 نکاتی شرائط جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پٹرول پمپ بنانے کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے این او سی اور سائٹ پلان کو لازمی قراردیا گیا ہے۔

ڈپارٹمنٹ آف ایکسپلوزو کی جانب سے تنگ گلیوں اور شاہراہوں پرپٹرول پمپ کے لیے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ ٹریفک جام سے بچا جا سکے۔نظر ثانی شدہ شرائط کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنی اور لینڈ لیز ایگری منٹ کی مصدقہ کاپی، پٹرولیم رولز کے مطابق مجوزہ ایکیویپمنٹ انسٹالیشن کے 6 پلان جمع کرانے کی شر ط رکھی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول پمپ سائٹ اس جگہ پر واقع ہو گی جہاں پر موٹرسٹ کواس کی زیا دہ سے زیادہ ضرورت ہو گی۔ پٹرول پمپ پلوں اور ٹرام وے لائنوں سے دور ہو گا۔ وہ پوائنٹ جہاں پر روڈکی دو اطراف ایک دوسرے سے ملتی ہیں وہاں سے پٹرول پمپ تقریبا 20میٹر فاصلے پر ہو گا جبکہ اپنی حدود سے 4میٹر اند ر ہو گا، پٹرول پمپ کی تمام سائٹس کا فرنٹیج 23 میٹر اور گہرائی 14میٹر ہو گی، پٹرول پمپ کی سائٹ پبلک بس پارکنگ کے علاقے سے 7 میٹر دور ہو گی، پٹرول پمپ کا اوریجنل این او سی متعلقہ ضلعی اتھارٹیزسے سائٹ پلان منظور شدہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…