بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن فلم میں مرد بنیں گی

datetime 8  جولائی  2018 |

نیویارک (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن جنہوں نے ’اوینجر: انفنٹی وار، تھور: ریگنورک، کیپٹن امریکا: سول وار، آئرن مین، گڈ ویمن اور گھوسٹ ورلڈ‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے وہ جلد ہی ایک فلم میں مرد کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔لیکن اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ 33 سالہ اسکارلٹ جانسن فلم میں ایک مکمل مرد کے بجائے ٹرانس مین کا کردار ادا کریں گی۔

یعنی اداکارہ فلم میں ایک ایسے مرد کا کردار ادا کریں گی جو پیدائشی طور پر ایک عورت ہوتا ہے، تاہم بعد میں وہ مرد بن جاتا ہے۔اداکارہ کی جانب سے فلم میں ایسا کردار ادا کرنے کے اعلان کے بعد انہیں فلمی حلقوں میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کیوں کہ بعض افراد کا خیال ہے کہ اس طرح کے کردا ادا کرنے کے لیے اسی ہی صنف کے لوگ موجود ہیں۔ آنے والی فلم میں ٹرانس مین کا کردار نبھانے کے اعلان کے بعد اسکارلٹ جانسن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اداکارہ کے اس اعلان کے بعد خاص طور پر ان پر ٹرانس جینڈر افراد اور اداکاروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اور اداکار ان سے نالاں ہیں۔اسکارلٹ جانسن پر یہ تنقید گزشتہ مہینے اس وقت ہی شروع ہوگئی تھی، جب انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی ’رب اینڈ ٹگ‘ نامی فلم میں منفرد کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلم میں طوائفوں کے ایسے گرو کا کردار نبھائیں گی جو پیدا تو خاتون بن کر ہوا تھا، تاہم بعد ازاں اس نے ٹرانس مین کے حوالے سے اپنی شناخت بنالی تھی۔فلم کی کہانی ٹیکس گل نامی ٹرانس مین کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے 1970 کی دہائی میں امریکا بھر میں مساج پارلر کے کاروبار کھڑا کیا، ساتھ ہی ان کے پارلر میں جسم فروشی کا کام بھی ہوتا رہا۔ٹیکس گل خواتین کا لباس پہننے سمیت میک اپ بھی کرتے تھے، تاہم وہ خود کو مسٹر گل کہلاتے تھے اور انہیں ایک ٹرانس مین کی حیثیت سے جانا جاتا تھا۔اب ٹیکس گل کا کردار اداکارہ اسکارلٹ جانسن نبھاتی نظر آئیں گی۔اس فلم کی کہانی حقیقی واقعے سے لی گئی ہے، جب کہ اسکارلٹ جانسن اس فلم کی شریک پروڈیوسر بھی بنیں گی۔اس فلم کی ہدایات رپرٹ سینڈرس دیں گے، جب کہ جلد ہی فلم کی دیگر کاسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…