ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

میرپور ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 323 رنز بنا لئے

datetime 6  مئی‬‮  2015 |

میرپور(نیوزڈیسک ) دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 323 رنز بنا لئے ہیں۔میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر323 رنز بنا لئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 9 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 8 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ پاکستان کو دوسرا نقصان 58 کے اسکور پر ہوا جب سمیع اسلم 19 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ دونوں اوپنرز کے آو¿ٹ ہونے کے بعد اظہر علی اور یونس خان کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔اظہر اور یونس کے درمیان 250 رنز کی شراکت ہوئی اور 308 کے مجموعی اسکور پر یونس خان 148 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ پہلے دن جب کھیل ختم ہوا تو اظہرعلی 127 اور کپتان مصباح الحق 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے. بنگلا دیش کی جانب سے محمد شاہد نے 2 اور تیج الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…