منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

معزول مصری صدر کے مشیر سمیت 13ملزمان کو سزا دیدی گئی

datetime 7  جولائی  2018 |

قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)معزول مصری صدر محمد مرسی کے مشیر عبداللہ شحات سمیت 13ملزمان کو سزا سنا دی گئی،یہ سزا آتشی اسلحہ کے استعمال، نفرت پھیلانے اور دھماکہ خیز مواد جمع کرنے پر سنائی گئی، ملزمان کو سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق محفوظ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی ایک فوج داری عدالت نے ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کے مشیر برائے اقتصادی امور عبداللہ شحات سمیت 13 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔مصری عدالت کی جانب سے ملزمان کویہ سزا کوالٹی کمیٹیز کیس میں سنائی گئی ہے۔ملزمان پر الجیزہ گونری میں حکومت

کے خلاف جرائم کیلیے کمیٹیاں قائم کرنے، راستے سیل کرنے، شہریوں کو ہراساں کرنے کے لیے آتشیں اسلحہ استعمال کرنے، عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے، نفرت پھیلانے والا مواد تقسیم کرنے اور دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کی تربیت حاصل کرنے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ملزمان پر خلاف قانون قائم کردہ جماعت کے ساتھ وابستگی کا بھی الزام عاید کیا گیا۔ ملزمان میں سے چھ عدالت میں موجود تھے جنہیں پندرہ سال قید بامشقت اور ایک ملزم کو دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔ اس کیس میں ملزمان کو سنائی گئی سزاں کے خلاف اپیل کا حق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…