ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

نمستے انگلینڈ‘ میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آواز

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ (شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم صرف اپنے ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کافی مقبول ہیں، جن کی گلوکاری بولی وڈ میں بھی بےحد پسند کی جاتی ہے۔ اور اب یہ دونوں نامور گلوکار بولی وڈ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ میں گانے گائیں گے۔ میوزک کمپوزر منن شاہ کا کہنا تھا کہ ’عاطف اسلم ہمیشہ سے میرے پسندیدہ گلوکار رہے ہیں جنہوں نے کئی رومانوی گانے گائے۔

تیرے لیے گانے کی پہلی پسند بھی عاطف اسلم ہی تھے، جاوید صاحب نے اس گانے کو خوبصورت انداز میں تحریر کیا اور یہ میرا پسندیدہ گانا ہے‘۔ ’تیرے لیے‘ گانے کی ویڈیو کی شوٹنگ لندن میں کی گئی۔ فلم میں راحت فتح علی خان کی جانب سے گائے گئے گانے پر منن نے کہا کہ ’یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ گانا تو میری میں تیرا راحت صاحب نے گایا، میں ہمیشہ سے ان کی آواز کا مداح رہا ہوں‘۔ ’تو میری میں تیرا‘ گانے کی شوٹنگ اس وقت دبئی میں جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے راحت صاحب کے گانے کے ساتھ کچھ الگ اسٹائل اپنایا ہے، جس کا انہوں نے بھی پہلی بار تجربہ کیا، وہ بھی کچھ نیا گانے کے لیے کافی پرجوش تھے‘۔ یاد رہے کہ ’نمستے انگلینڈ‘ رومانوی کامیڈی فلم ہے، جس میں پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی فلم ’نمستے لندن‘ کا سیکوئل ہے، نمستے لندن میں اکشے کمار اور کترینہ کیف نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ فلم ’نمستے انگلینڈ‘ رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…