ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیا کو قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔ اس بات کا انکشاف عائشہ کے شوہرفرحان اعظمی نے ہندوستانی میڈیا کو ایک اطلاع میں کیا۔ عائشہ کے شوہر فرحان نے قتل کی دھمکیوں پر پولیس میں رپورٹ درج کروادی ہے۔
فرحان اعظمی نے ٹویٹر پربتایا کہ عائشہ سمیت ان کی والدہ اور بہنوں کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔واضح رہے کہ عائشہ ٹاکیا فرحان اعظمی کیساتھ سال 2009ء میں رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں۔اسکے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔