اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ سکارلٹ جوہانسن کو ٹرانسجینڈر کا کردار کرنے پر تنقیدکا سامنا

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (شوبز ڈیسک)ہالی وڈ کی اداکارہ سکرلٹ جوہانسن کو اپنی نئی فلم میں ٹرانسجینڈر کا کردار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یہ کردار 1970 میں امریکی شہر پیٹسبرگ کے ایک گینگ لیڈر کا ہے۔ اس کا نام ڈانٹے ٹیکس گل تھا اور ان کی موت 2003 میں ہوئی۔ متعدد امریکی اخبارات میں ڈانٹے کی موت کے بعد چھپنے والی خبروں کے مطابق ڈانٹے اپنی پہچان ایک مرد کی حیثیت سے کراتے تھے۔

اور وہ خود کو ’’مسٹر گل‘‘ کہلوانا پسند کرتے تھے۔مقامی اخبار پیٹسبرگ پوسٹ گزیٹ میں ڈانٹے کی موت کے بعد چھپنے والے ایک مضمون میں لکھا گیا تھا کہ بہت عرصے تک مس گل مساج پارلر کے نام پر قحبہ خانے چلاتی تھیں۔ اور ان سب کے دوران وہ اس بات پر زور دیتی تھیں کہ وہ مرد ہیں اور سب انہیں ’’مسٹر گل‘‘ کہہ کر پکاریں۔ٹوئٹر پر سکارلٹ کے خلاف آنے والی ٹوئیٹس میں لوگوں کا موقف ہے کہ اس طرح کے کردار کے لیے ایک ٹرانسجینڈر کو ہی چنا جانا چاہیے تھا۔امریکی شہر مشیگن سے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ مظلوم برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے کرداروں کو اسی برادری کے لوگوں کو نبھانہ چاہیے۔ یہ اتنا مشکل نہیں۔ سکارلٹ جوہانسن اب یہ حرکت دو بار کرچکی ہیں۔ اس کا کوئی جواز نہیں۔سکارلٹ جوہانسن کو اس سے پہلے بھی ایک کردار پر تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ گزشتہ سال ’گھوسٹ ان دی شیل‘ میں انھوں ایک ایسا کردار ادا کیا تھا جو کہ ایک ایشیائی اداکارہ کے لیے لکھا گیا تھا۔’گھوسٹ ان دی شیل‘ کے ہدایت کار روپرٹ سینڈرز تھے اور سکارلٹ کی اس نئی فلم کے ہدایت کار بھی وہ ہی ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…