سلمان خان کا اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرانے کا فیصلہ

5  جولائی  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ شیرا سنگھ کے بیٹے کو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرانے کا فیصلہ کرلیا۔سلمان خان فلم نگری میں نئے چہرے متعارف کرانے اور ساتھی اداکاروں کی مدد کرنے کے حوالے سے انڈسٹری میں ایک الگ مقام رکھتے ہیں اور وہ دوستوں کی مدد کے لیے انتہائی قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سلمان خان نے 18 سال سے سائے کی طرح

ساتھ رہنے والے باڈی گاڑد شیرا کے بیٹے کو بھی فلم نگری میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے 18 سال سے ساتھ رہنے والے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے ٹائیگر سنگھ کی پیدائش کے موقع پر گود میں اْٹھا کر وعدہ کیا تھا کہ یہ بچہ بڑا ہو کر ہیرو بنے گا اور میں اس کو ہیرو بناؤں گا لیکن سلو میاں کے باڈی گارڈ نے اس بیان کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیا اور یہ سمجھ کر بھول گئے کہ سلمان خان نے بچے کو دیکھ کر جذبات اور خوشی میں کہا لیکن دبنگ خان شیرا سے کیا ہوا وعدہ نہیں بھولے اور حال ہی میں انہوں نے ٹائیگر کے ڈیبیو کے حوالے سے بات کی۔سلو میاں کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ سلمان خان اپنے بہنوئی ایوش شرما کی فلم ’لوراتی‘ کی ریلیز کے بعد ٹائیگر سنگھ کو لے کر فلم بنائیں گے اور وہ انہیں ایک ایکشن سے بھرپور فلم میں کاسٹ کریں گے جس میں ان کے مدمقابل ایک نئی اداکارہ کو متعارف کروایا جائے گا۔واضح رہے کہ سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا ٹائیگر سنگھ معروف ہدایتکار علی عباس ظفر کے ہمراہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی خدمت انجام دے چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…