ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

تشدد کرنے اورتنخواہ نہ دینے کا الزام‘بالی ووڈ اداکارہ کیخلاف نوکرانی کا مقدمہ

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کم شرما پر 27 سالہ نوکرانی ایستھر کھیس نے تشدد کرنے اور تنخواہ نہ دینے کا مقدمہ درج کروادیا۔ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ ایستھر کھیس نے اپنی سابق مالکن 38 سالہ کم شرما پر انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 323 اور 504 کے تحت تشدد اور بے عزت کرنے کا مقدمہ درج کروادیا۔نوکرانی نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ ان سے مالکن کے کپڑے دھوتے وقت

معمولی غلطی ہوگئی تھی انہوں نے اداکارہ کے سیاہ اور سفید رنگ کے کپڑوں کو ایک ساتھ دھویا تو دونوں رنگوں کے کپڑوں کے رنگ ایک دوسرے سے مل گئے۔نوکرانی کے مطابق انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے یہ بات فوری طور پر کم شرما کو بتائی، جنہوں نے انہیں معاف کرنے کے بجائے ان پر تشدد کیا اور انہیں گھر سے نکال دیا۔نوکرانی نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے انہیں نہ صرف گھر سے نکال دیا بلکہ ان کی تنخواہ بھی روک دی۔دوسری جانب اداکارہ نے نوکرانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوکرانی پر نہ تو تشدد کیا اور نہ ان کی تنخواہ روکی۔تاہم اداکارہ نے تسلیم کیا کہ نوکرانی نے ان کے 70 ہزار روپے مالیت کے کپڑے خراب کردیئے۔کم شرما کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایستھر کھیس کو تمام تنخواہیں ادا کردی ہیں اور انہوں نے صرف انہیں گھر سے نکال دیا تھا۔علاوہ ازیں ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں نے تصدیق کی کہ اداکارہ کے خلاف نوکرانی کی درخواست پر شکایت درج کرلی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…