بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

بیوی کو چھونے کے الزام میں بھارتی کرکٹر نے معروف گلو کار کی سر عام سینڈل سے پٹائی کردی، گلوکار کے والد نے جوڑے کے خلاف مقدمہ دائر کرادیا

datetime 2  جولائی  2018 |

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی اور ان کی اہلیہ اینڈریا ہیوٹ نے معروف بھارتی گلوکار انکت تیواری کی سرعام شاپنگ مال میں پٹائی کردی، جس پر گلوکار کے والد نے جوڑے کے خلاف مقدمہ دائر کرادیا۔دوسری جانب ونود کامبلی اور ان کی اہلیہ اینڈریا ہیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکار انکت تیواری کے والد نے سابق کرکٹر کی اہلیہ کو شاپنگ مال میں انہائی نامناسب انداز میں چھوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار انکت تیواری کے والد 59 سالہ آر کے تیواری نے شاپنگ مال میں سرعام سینڈل سے پٹائی کرنے کے خلاف سابق کرکٹر ونود کامبلی کی بیوی اینڈریا ہیوٹ اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔آر کے تیواری نے ممبئی کے بنگر نگر تھانے میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سابق کرکٹر ونود کامبلی کی بیوی نے انہیں شاپنگ میں سینڈل سے مارا اور ان کی بے عزتی کی۔گلوکار انکت تیواری کے والد کے مطابق سابق کرکٹر نے بھی ان پر بلاوجہ تشدد کیا۔دوسری جانب 46 سالہ سابق کرکٹر ونود کامبلی نے دعویٰ کیا کہ گلوکار کے والد نے ان کی اہلیہ کو نامناسب انداز میں چھوا۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ نامناسب انداز میں اہلیہ کو چھونے والے شخص سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنے بیٹے کو بلا کر معاملے کو مزید خراب کرنے کی کوشش کی۔سابق کرکٹر نے لکھا کہ خواتین کا تحفظ آج بھی بہت بڑا سوال ہے۔دوسری جانب سابق کرکٹر کی بیوی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گلوکار کے والد نے انہیں شاپنگ مال کے گیم زون میں اس وقت نامناسب انداز میں چھوا جب وہ بچوں کے ساتھ موجود تھیں۔اینڈریا ہیوٹ نے دعویٰ کیا کہ گلوکار کے 59 سالہ والد نے انہیں بار بار نامناسب انداز میں چھوا اور بات کرنے پر اس نے وہاں موجود اپنے بیٹوں کو بلاکر معاملے کو مزید خراب کیاعلاوہ ازیں بھارتی میڈیا میں نشر ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کرکٹر کی بیوی

گلوکار کے والد کی جوتوں سے پٹائی کر رہی ہے۔ ادھر بنگر نگر پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، تفتیش مکمل ہونے سے پہلے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔خیال رہے کہ ونود کامبلی نے 1991 سے 2000 تک بھارت کی نمائندگی کی، انہوں نے پہلی شادی 1998 میں کی، اینڈریا ہیوٹ ان کی دوسری بیوی ہیں ٗونود کامبلی نے ایک فلم ’انارتھ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…