بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

مائیکرو سافٹ کی سب سے منفرد ڈیوائس؟

datetime 2  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے ٹیبلیت سرفیس کو ایپل کے آئی پیڈ کا بہترین متبادل قرار دیا جاتا ہے اور لگتا ہے کہ اب یہ کمپنی ایسی ڈیوائس پیش کرنے والی ہے جو سب سے منفرد ثابت ہوگی۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے سرفیس کے ایک نئے ماڈل پر لگ بھگ گزشتہ 2 برسوں سے کام کیا جارہا ہے جسے Andromeda کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔ مگر اب اس کی تفصیلات لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔

جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ فولڈ ایبل ٹیبلیٹ ہوسکتا ہے جو آرام سے جیب میں بھی آجائے گا۔ مائیکرو سافٹ کا سب سے طاقتور لیپ ٹاپ متعارف دی ورج کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کی جانب سے اس ڈیوائس پر خاموشی سے کام کیا جارہا تھا اور مانا جارہا تھا کہ یہ ایسا ٹیبلیٹ ہوگا جو کہ موبائل اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے درمیان ایک نئی حد قائم کرے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیب میں آجانے والی یہ نیا ٹیبلیٹ اپنے ساتھ جدید ترین ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر تجربہ صارفین کو فراہم کرے گا۔ مائیکرو سافٹ نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کیا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے 6 سال قبل سرفیس آر ٹی اور سرفیس پرو کو متعارف کرایا تھا جن کا مقصد ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ کے درمیان ایک نئی کیٹیگری کو قائم کرنا تھا۔ 32 سال بعد مائیکرو سافٹ پینٹ کا عہد ختم سرفیس پرو مائیکرو سافٹ کا کامیاب ٹیبلیٹ ثابت ہوا جس کے ڈیزائن کسی حد تک ایپل نے بھی کاپی کیا اور اب یہ نیا فولڈ ایبل ٹیبلیٹ بھی بڑا چیلنج ثابت ہونے والا ہے۔ یہ ٹیبلیٹ اس وقت تیاری کے مراحل سے گزر رہا ہے جس کا ڈیزائن حال ہی میں ایک ٹوئٹر صارف کے کانسیپٹ ڈیزائن سے ملتا جلتا لگتا ہے۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس نئے ٹیبلیٹ کے ساتھ اسٹائلوس کا تجربہ بھی کیا جارہا ہے، یعنی جب ڈیوائس فولڈ ہوجائے تو پین کے ذریعے اسے استعمال کیا جاسکے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ اس ٹیبلیٹ میں انٹیل یا کوالکوم میں سے کس کمپنی کا پراسیسر استعمال کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…