پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

دبئی میں بغیر اجازت ویڈیو یا تصویر بنانا جرم قرار

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)دبئی میں بغیر اجازت ویڈیو یا تصویر بنانا جرم قرار دے دیا گیا ہے جس کی سزا 5 لاکھ درہم جرمانہ اور ایک سال قید ہوگی۔ دبئی پولیس نے اس جرم میں ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس نے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (آر ٹی اے) کسٹمر کیئر سینٹر پر روتے ہوئے شخص کی وڈیو بنانے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے وڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی جاری کردی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔آر ٹی اے نے اپنی ٹوئیٹس میں لکھا کہ وڈیو میں نظر آنے والا روتا ہوا شخص کارز ٹیکسی کا ملازم نہیں اور نا ہی اس کے نام پر کوئی بہت بڑے جرمانے رجسٹرڈ ہیں۔ مذکورہ شخص اپنے رشتہ دار پر ہونے والے 20 ہزار روپے درہم کے جرمانے کی معلومات لینے ہیڈ کوارٹرز آیا تھاجو کارز ٹیکسی فرنچائز کا ڈرائیور تھا، آر ٹی اے کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ڈرائیور پر جرمانہ کیوں کیا گیا۔آر ٹی اے نے کہا کہ ہم نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ جس شخص نے وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر جاری کی اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔دبئی پولیس نے بھی عوام کو خبردار کیا کہ بغیر اجازت کسی بھی شخص کی تصویر یا وڈیو نہ بنائیں کیونکہ ایسا کرنا قانوناً جرم ہے۔سائبر کرائم کے 2012 کے فیڈرل ڈکری لاء نمبر 5 کے مطابق جو بھی شخص کسی اور کی پرائیویسی میں دخل اندازی کرے گا اسے ایک لاکھ پچاس ہزار سے 5 لاکھ درہم تک کے بڑے جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…