ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی لندن سے تعلق رکھنے والے آنند اہوجا کے ساتھ شادی کی تو سوشل میڈیا ان کی شادی کی تقریبات سے بھر گیا جبکہ مداحوں نے بھی شادی کے دوران سونم کے انداز کو خوب سراہا۔ان دونوں کی شادی تو پورے میڈیا نے دکھائی، لیکن ان کی رومانوی کہانی کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔لیکن اب سونم کپور اور آنند اہوجا نے اپنی شادی کے بعد ووگ انڈیا کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی رومانوی کہانی کا آغاز کیسے اور کہاں سے ہوا تھا۔
اپنے انٹرویو میں سونم کپور نے بتایا کہ انہوں نے آنند سے سب سے پہلے ملاقات کسی مقام پر نہیں بلکہ سنیپ چیٹ ایپ پر کی تھی۔آنند اہوجا نے بتایا کہ ’ہم نے سنیپ چیٹ پر پیغامات کے ذریعے ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کی تھی، ایک رات سونم نے کہا کہ میسج کرنا بند کرو اور مجھ سے فون پر بات کرو، جس کے بعد ہم نے دو گھنٹے فون پر بات کی۔آنند نے مزید بتایا کہ اس کے بعد سونم اور انہوں نے ملنے کا فیصلہ کیا۔آنند کے مطابق ’میں لندن میں رہتا تھا، جب سونم نے مجھ سے وہاں آکر ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔