منگل‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2026 

چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے نئے ونڈے کپتان کا فیصلہ سنادیا

datetime 6  مئی‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش سے کلین سوئپ شکست کے باوجود چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے ون ڈے کپتان اظہر علی کی پیٹھ تھپتھپا دی۔چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ نوجوان بیٹسمین نے بطور قائد آگے بڑھ کر ٹیم کو سنبھالا، میں ان کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں، انھوں نے کہا کہ وقار یونس کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ زیرغور نہیں، دورئہ بنگلہ دیش کے بعد اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق شہریار خان نے منگل کا دن کراچی میں گذارا، وہ پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ دیکھنے بدھ کو ڈھاکا جائیں گے،ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں ٹیم میں کوئی آپریشن کرنے ڈھاکا نہیں جا رہا۔
وہاں کوچ وقار یونس، کپتان مصباح الحق اورسینئر کھلاڑیوں سے ملاقات کرنے کا ارادہ ہے تاکہ شکستوں کی وجوہات جان سکوں،ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے باوجود شہریارخان نے اظہر علی کی کپتانی کو سراہا، انھوں نے کہا کہ نوجوان بیٹسمین نے بطور قائد آگے بڑھ کر ٹیم کو سنبھالا، گوکہ ہم سیریز ہار گئے مگر وہ بہترین کپتان ثابت ہوئے اور میں ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ انھوں نے کہا کہ وقار یونس کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ زیرغور نہیں، دورئہ بنگلہ دیش کے بعد اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوگا، ٹیم کی واپسی کے بعد بہتری کے لیے وہ اقدامات کریں گے جس سے کچھ فائدہ ہو۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بنگلہ دیش سے بھارت جانے کا ارادہ ہے، وہاں کولکتہ میں بی سی سی آئی کے سربراہ جگموہن ڈالمیا سے ملاقات کروں گا، ان سے دوٹوک الفاظ میں پوچھا جائے گا کہ دسمبر میں یو اے ای میں سیریز کھیلنا چاہتے ہیں یا نہیں، انھوں نے ہمارے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس پر عمل کرنا ہوگا، چونکہ اب زیادہ وقت باقی نہیں رہا اس لیے سیریز کے حوالے سے فیصلہ جلد کرنا چاہیے، شہریار خان نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا ٹور کر رہی ہے۔



کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…