اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئرلینڈ کے دل میں دورہ پاکستان کی خواہش مچلنے لگی

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبلن(نیوز ڈیسک)آئرلینڈ کے دل میں دورئہ پاکستان کی خواہش پھر سے مچلنے لگی،زمبابوین ٹیم کے ممکنہ ٹور نے حوصلے مزید بڑھا دیے،گذشتہ برس کراچی ایئرپورٹ پر حملے نے سیریز کا منصوبہ خاک میں ملا دیا تھا۔رواں ماہ زمبابوے کے بعد مستقبل میں آئرش کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آسکتی ہے، کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو ویرن ڈیوٹریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہمارے بھی وہاں رابطے موجود جو زمینی حقائق سے گاہے بگاہے مطلع کرتے رہتے ہیں،چند ہفتے قبل دبئی میں آئی سی سی اجلاس کے دوران پی سی بی حکام سے بھی تبادلہ خیال ہوا تھا، امید ہے کہ جلد اس حوالے سے مزید بات چیت ہوگی،انھوں نے کہا کہ ہم 2016 کے انگلش دورے سے قبل پاکستانی ٹیم کی میزبانی بھی کرنا چاہتے ہیں۔
اس حوالے سے ابتدائی تبادلہ خیال ہو چکا، اب ہمیں پی سی بی کے حتمی جواب کا انتظار ہے،گرین شرٹس ماضی میں بھی ہمارے ملک میں میچز کھیل چکے اور ایک مرتبہ پھر ہم ان کی میزبانی کرکے خوشی محسوس کرینگے، ہم ان کی آمد کو ممکن بنانے کیلیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں آئرلینڈ نے تین میچز کی ون ڈے سیریز کھیلنے کیلیے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔
مگر پھر 8 جون 2014 کو کراچی ایئرپورٹ پر حملے سے یہ تمام کوششیں سبوتاڑ ہوگئی تھیں، گذشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے زمبابوے سے ہوم سیریز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کامیاب میزبانی سے مستقبل میں پاکستان میں دیگر ٹیموں کے آنے کا راستہ بھی کھل جائے گا،اس حوالے سے آئرلینڈ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں، البتہ تمام تر انحصار زمبابوے سے کامیاب سیریز کے انعقاد پر ہوگا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…