ممبئی (شوبز ڈیسک) 90 کی دہائی میں بننے والی مشہور فلم عاشقی سے شہرت حاصل کرنے والے راہول رائے کی شخصیت میں خاصی تبدیلی واقعہ ہوئی ہے۔ بالی ووڈ اداکار راہول روئے نے فلمی سفر کا آغاز 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’عاشقی‘‘ سے کیا۔
اور خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد اداکار نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن اپنی پہلی فلم کی طرح کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ حاصل کرسکے۔راہول روئے نے 2001 کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن 5 سال بعد فلم ’’نوئٹی بوائے‘‘ سے واپسی کی لیکن فلم کوئی کمال کرنے میں ناکام ہوگئی جس کے بعد وہ سلور اسکرین سے ہی غائب ہوگئے۔انہیں آخری مرتبہ بھارت کے سب سے متنازعہ ریالٹی شو ‘بگ باس’ میں دیکھا گیا تھا جہاں انہوں نے ‘بگ باس سیزن ون’ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ راہول روئے کی قابل ذکر فلموں میں ‘عاشقی’، ‘نصیب’، ‘پہلا نشہ’ اور ‘مجھدھار’ شامل ہیں۔راہول روئے کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا ہے جس کے بعدان کے موٹاپے پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ کئی مداحوں کی جانب سے فلمی دنیا سے دوری کی وجہ ان کے موٹاپے کوقرار دیا جارہا تاہم راہول رائے متوقع طور پر دوبارہ فلم نگری سے وابستہ ہونے جا رہے ہیں، وہ اپنی اگلی آنے والی فلم’’ ویلکم ٹو رشیا ‘‘ میں ایک پولیس آفیسر کا کردار ادا کریں گے۔