منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ کے بعد ‘پرے ہٹ لو’ میں مایا علی کی انٹری؟

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کی جوڑی کو فلم’ ’سات دن محبت ان‘‘ میں بیحد پسند کیا گیا تھا، تاہم اب ان دونوں کو ایک ساتھ آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں دیکھا نہیں جائے گا۔یہ دونوں ہدایت کار عاصم رضا کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں کام کرنے والے تھے، لیکن اب ہدایت کار نے بتایا کہ ماہرہ خان ان کی فلم کا حصہ نہیں بن پائیں گی۔

عاصم رضا نے تصدیق کی کہ ماہرہ خان ان کی فلم کا حصہ نہیں ہوں گی، جس کی وجہ اداکارہ کا مصروف شیڈول ہے۔عاصم رضا کے مطابق ’ہمارے لکھاری کی خراب صحت کے باعث فلم کی شوٹنگ مؤخر ہوئی، تاہم اب ہم واپس اس کا آغاز کررہے ہیں، لیکن ماہرہ کے پاس ان تاریخوں میں وقت نہیں جس کی وجہ سے کاسٹ میں تبدیلی کی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق اس فلم میں ماہرہ خان کی جگہ اب مایا علی نے لے لی ہے، جو کہ ’پرے ہٹ لو‘ میں مرکزی اداکارہ کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔اس فلم میں مایا علی شہریار منور کے ساتھ پہلی مرتبہ نظر آئیں گی۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماہرہ خان اس فلم میں مرکزی کردار تو ادا نہیں کررہی لیکن وہ ایک خاص کردار میں ضرور نہیں آئیں گی، جو کہ خاصہ مختصر ہوگا۔ماہرہ کے اس کردار کی تفصیلات اب تک بتائی نہیں گئی ہیں۔عاصم رضا نے بتایا تھا کہ فلم پرے ہٹ لو کی کہانی اتفاقی طور پر پیار کرنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔’’پرے ہٹ لو‘‘ کا اسکرپٹ عمران اسلم نے لکھا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، حنا دلپذیر، احمد علی بٹ، رچل وکاس جی اور دیگر شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…