بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بالی وڈ اداکار بوبی دیول کا بیٹا پہلی بار منظر عام پر آ گیا

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (شوبز ڈیسک) بوبی دیول کے 2 بیٹے ہیں جو فلمی دنیا کی چکا چوند سے دور ہیں لیکن گزشتہ روز تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پہلی بار وہ اپنے بیٹے کو منظر عام پر لے کر آئے۔آریامن دیول کی تصاویر پہلی بار منظر عام پر آنے پر مداح بھی حیران ہیں اور ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر انہیں مستقبل کا ’ہیرو‘ قرار دیا جارہا ہے بوبی دیول کا 16 سالہ بیٹا آریامن دیول پہلی بار والد کے ہمراہ آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پہنچے، بوبی دیول طویل عرصے بعد سلور اسکرین پر بڑی فلم میں جلوہ گر ہوئے ہیں اور انہوں نے فلم ’ریس 3‘

میں اہم کردار کیا ہے۔بوبی دیول کے کردار کو مداحوں نے پسند کیا ہے جس کے بعد اب فلم نگری کے دروازے ایک بار پھر ان کے لیے کھل گئے ہیں۔بالی وڈ اداکار اپنی اہلیہ تانیا دیول کے ساتھ تقریبات میں نظر آتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو سب سے اوجھل رکھا ہے۔فلم ’ریس 3‘ کے اداکار بوبی دیول 16 سالہ بیٹے آریامن دیول کے ہمراہ پہلی بار فلمی دنیا کی تقریب میں پہنچے تو کیمرے کی آنکھ نے وہ مناظر محفوظ کرلیے۔ آریامن دیول کیمروں کے سامنے شرمیلے ثابت ہوئے اور کسی سے بات کیے بغیر ہی تقریب میں چلے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…