منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں بڑا اضافہ کر دیا، نوٹیفیکیشن جاری

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے رہائشی الاؤنسز میں اضافے کا نوٹیفیکیشن وفاقی حکومت نے جاری کر دیا، یہ الاؤنس سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہ کے ساتھ ملے گا۔

اس اضافے سے اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے سرکاری ملازمین فائدہ اٹھا سکیں گے، وفاقی دارالحکومت کے گریڈ 1 اور گریڈ 2 کے ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں 1627 روپے اضافہ جبکہ دوسرے شہروں کے سرکاری ملازمین کے لیے یہ اضافہ صرف 1527 روپے ہے۔ گریڈ 3 سے 6 کے اسلام آباد کے ملازمین کو رہائشی الاؤنس کی مد میں 2542 اضافہ ملے گا جب کہ دیگر شہروں کے ملازمین کے الاؤنس میں 2235 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 7 سے 10 کے اسلام آباد کے ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں 3797 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے ہی گریڈ 11 سے 13 کے ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں 5728 اضافہ کیا گیا ہے دوسرے شہروں کے ملازمین کے الاؤنس میں 4966 اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے گریڈ 14 سے گریڈ 16 کے ملازمین کے الاؤنس میں 7169 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے شہروں کے ملازمین کے لیے 6281 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 سے 18 کے اسلام آباد کے ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں 9525 روپے اضافہ کیا گیا ہے اور انہی گریڈ کے دیگر شہروں کے ملازمین کے الاؤنس میں 8310 اضافہ کیا گیا ہے، اسلام آباد کے گریڈ انیس کے ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں 12663 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر شہروں کے اسی گریڈ کے ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں 10837 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…