جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فیفا ورلڈ کپ :انگلینڈ کی پاناما اور کولمبیا کی پولینڈ کو شکست، سینیگال جاپان کا میچ برابر

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)  فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی پاناما اور کولمبیا کی پولینڈ کو شکست جبکہ سینیگال جاپان کا میچ برابر رہا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کرنے والی ٹیم پاناما نے کھیل کے آغاز میں 5منٹ کے دوران ہی متعدد گول کرنے کے مواقع گنوائے دیے۔تاہم میچ کے چھٹے منٹ میں انگلینڈ نے اپنے پہلے کارنر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے 21ویں منٹ میں ہیری کین نے پینالٹی کک میں دوسرا گول کیا، 35 ویں منٹ میں لنگارڈ نے تیسرا گول کیا۔

39ویں منٹ میں جون اسٹونز نے چوتھا گول کیا اور ہاف سے قبل پینالٹی کک میں دوبارہ ہیری کین نے پانچواں گول کیا۔ فیفا ورلڈ کپ کے اس سیزن میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی ٹیم نے ہاف سے قبل 5 گولز کیے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے بھی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں ہاف سے قبل 5 گولز کرنے کا ریکارڈ بن گیا۔میچ کے دوسرے ہاف میں 62 ویں منٹ میں ہیری کین نے انگلینڈ کی جانب سے اپنا تیسراگول کیا جس کے بعد وہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی جانب سے ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ تاہم 77ویں منٹ میں پاناما کے کھلاڑی بالوئے نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاناما کا پہلا گول کیا جس کے بعد پاناما کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی۔جاپان اور سینیگال کے درمیان کھیے گئے دن کے دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں نے 2-2 گول کیے جس کے بعد میچ ڈرا ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل سکا۔میچ کے ابتدائی لمحات 11ویں منٹ میں سینیگال کی جانب سے مانے نے گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں برتری دلوائی تھی۔ جاپان کے انوئی نے 34ویں منٹ پر گول کرکے میچ کو برابر کردیا جو کھیل کے پہلے حصے میں برابر ہی رہا۔میچ کے دوسرے حصے میں سینیگال نے جارحانہ انداز اپنایا اور کئی کوششوں کے بعد 71 ویں منٹ میں ویگ کے گول کے بعد ان کو کامیابی حاصل ہوئی اور انھوں نے میچ میں دوبارہ سے برتری حاصل کی ۔ تاہم 78 ویں منٹ میں جاپان کے کھلاڑی ہونڈا نے گول کرکے میچ کو برابر کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کی کئی کوششوں میں ناکامیوں کی وجہ سے میچ آخری حصے تک 2-2 گول سے برابر رہا۔ فیفا ورلڈ کپ کے گیارہویں دن کا تیسرے میچ میں کولمبیا نے پولینڈ کو 3-0 سے شکست دے دی۔ کولمبیا کے کھلاڑی میچ کے آغاز سے ہی پولینڈ پر حاوی رہے تاہم گول کرنے میں مسلسل ناکامیوں کے باوجود ہمت نہ ہارتے ہوئے بالآخر میچ کے پہلے ہاف کے 40ویں منٹ میں کولمبیا کے مینا نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔میچ کے دوسرے ہاف کے 70ویں منٹ میں کولمبیا کے فلکا نے گول کیا اور اس کے کچھ دیر بعد ہی فلکا نے 75ویں منٹ میں تیسرا گول کرکے میچ میں ٹیم کی برتری مزید بڑھا دی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…