بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

جھانوی کی بولی وڈ میں ’’دھڑک‘‘ کے ساتھ رواں ماہ باقاعدہ انٹری

datetime 25  جون‬‮  2018 |

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ انجھانی اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے بولی وڈ میں اپنی فلم ’دھڑک‘ کے ساتھ باقاعدہ انٹری کرلی، جب ان کی فلم کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا۔فلم میں جھانوی کپور کے ساتھ ساتھ شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھاتر مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔یہ فلم مراٹھی فلم ’سیرت‘ کا ہندی ریمیک ہے، جس کی پروڈکشن کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن نے کی ہے۔جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کی ہدایات ششانک کھیتن نے دی ہے۔3

منٹ دورانیے پر مبنی اس ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جھانوی اور ایشان فلم میں رومانوی کردار ادا کررہے ہیں جو ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے ہیں، تاہم بعدازاں کسی مسائل کے باعث یہ دونوں ایک ساتھ بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران جھانوی سبز رنگ کے جوڑے میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔جھانوید کپور کے سوتیلے بھائی ارجن کپور نے بھی اس موقع پر ٹویٹ کرکے اداکارہ کو اگاہ کیا کہ وہ ان کو ہمیشہ سپورٹ کرتے رہیں گے۔فلم 20 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…