منگل‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2025 

سنجے دت کی 308گرل فرینڈز، بالی ووڈ سٹار لڑکیوں کو گرل فرینڈ بنانے اور ورغلانے کیلئے کس کی قبر پر لے کر جایا کرتے تھے، دھماکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

datetime 24  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سٹار سنجے دت کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان کی زندگی اس قدر ہنگاموں سے بھری پڑی ہے ان کی زندگی پر فلم ’سنجو ‘بنا دی گئی ہے۔ اس فلم میں سنجے دت کی زندگی کے چند ایسے پہلوئوں کو سامنے لایا گیا ہے جو اس سے قبل عام عوام کی نظروں میں اس قدر تفصیل سے کبھی نہیں آئے تھے۔ اس فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے اور انکشاف ہوا ہے

کہ اس فلم میں سنجے دت کی 308گرل فرینڈز کا بھی ذکر آیا ہے۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ یہ تمام لڑکیاں سنجے دت کی خوبصورتی پر نہیں مر مٹی تھیں بلکہ فلم بنانے والے راج کمار ہیرانی نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئےبتایا ہے کہ سنجے دت لڑکیوں کو ورغلایا کرتے تھے۔ راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ ”سنجے دت کسی لڑکی کیساتھ معاشقہ شروع کرتا تو اسے ایک قبر پر لے جاتا اور لڑکی سے کہتا، میں تمہیں یہاں اپنی ماں سے ملانے لایا ہوں، اس غیر متوقع حرکت کے بعد لڑکی سنجے دت کے حوالے سے انتہائی جذباتی ہو جاتی اور پھر اسے کچھ اور دکھائی نہیں دیتا تھا، حقیقت تو یہ تھی کہ سنجے دت لڑکیوں کی جس قبر پر لے جاتا تھا، وہ اس کی ماں کی قبر ہرگز نہیں تھی۔“راج کمار ہیرانی نے مزید بتایا کہ جب کوئی لڑکی سنجے دت کو چھوڑ دیتی تھی تو وہ اسے بخشتا نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا ”ایک لڑکی نے اس کے ساتھ تعلق ختم کر دیا، تو سنجے دت نے اپنے دوست کی گاڑی لی اور اس لڑکی کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو دے ماری جس کے باعث دونوں گاڑیاں تقریباً تباہ ہو گئیں۔ بعد میں یہ معلوم ہوا کہ سنجے دت نے جس گاڑی کو ٹکر ماری وہ اسی لڑکے کے نئے عاشق کی تھی۔“مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سنجے دت نے ناصرف اپنے دور کی ہر اداکارہ کیساتھ معاشقہ لڑایا ہے بلکہ اپنے سے پہلے فلم انڈسٹری میں موجود اداکاراؤں کے علاوہ کئی عرصہ بعد انڈسٹری میں آنے والی اداکاراؤں کیساتھ بھی اس کے تعلقات رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…