جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

فلمساز راج کمار کا 2009 کی مشہور اور یادگار فلم ’3 ایڈیٹس‘ کا سیکوئل جلد بنانے کا فیصلہ کرلیا

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)فلمساز راج کمار نے 2009 کی مشہور اور یادگار فلم ’3 ایڈیٹس‘ کا سیکوئل جلد بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی نیوز ویب سائٹ مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق راج کمار ہیرانی اس وقت فلم ’سنجو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ فلم ’منا بھائی 3 ‘ کی تیاری مکمل کریں گے۔ان دونوں فلموں سے فارغ ہونے کے بعد راج کمار ہیرانی فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے سیکوئل پر کام شروع کردیں گے جس کے اسکرپٹ کا کچھ حصہ لکھ لیا گیا ہے۔راج کمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ ان کی اور مسٹر پرفیکشنسٹ

عامر خان کی خواہش تھی کہ فلم کا سیکوئل ضرور بنے اور تینوں دوستوں کے سفر کو آگے لے کر جایا جائے۔فی الحال فلم کی کاسٹ کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔واضح رہے کہ فلم ’3 ایڈیٹس‘کی کہانی 3 دوستوں کے گرد گھومتی ہے جس میں مرکزی کردار عامر خان نے نبھایا تھا جب کہ ان کے دیگر دو دوستوں میں شرمن جوشی اور مادھون شامل تھے۔فلم کی کاسٹ میں کرینہ کپور خان اور بومن ایرازنی بھی شامل تھے۔رپورٹس کے مطابق فلم ’3 ایڈیٹس‘ کا سیکوئل 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…