اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

بالی ووڈ ادکارہ سونم کپور آہوجا نے اپنے ہونے والے بچوں کے نام بتادئیے

datetime 23  جون‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ ادکارہ سونم کپور آہوجا نے اپنے ہونے والے بچوں کے نام بتادئیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو میں سونم کپور سے جب ان کے نام سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ یہ ایک لمبی کہانی ہے جس پر میری اپنے شوہر کے ساتھ کافی دیر تک بحث جاری رہی کیوں کہ میں اپنے نام کے ساتھ اپنے والد اور شوہر دونوں کے نام لگانا چاہتی تھی جس کی وجہ سے اپنا نام سونم کپور آہوجا رکھا۔سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا کے نام تبدیل کرنے سے متعلق انہوں نے کہاکہ وہ بھی اپنے نام کے

ساتھ مجھے جوڑنا چاہتے تھے جس کی بنا پر پہلے انہوں نے کہا کہ میں اپنا نام آنند کپور آہوجا یا پھر آنند آہوجا کپور رکھ لیتا ہوں ، جس پر میں نے کہا نہیں اس میں میرا نام آنا چاہیے کیوں کہ ہم سب کے نام کے آخر میں والد کا نام آتا ہے مگر کسی کے نام میں والدہ کا نام نہیں ہوتا تاہم میں چاہتی تھی کہ میرے بچوں کے نام کے آخر میں میرا نام بھی آئے جس کی وجہ سے میرے شوہر نے اپنا نام آنند سونم آہوجا کردیا۔بچوں کی پیدائش سے متعلق سوال پرسونم کپور کا کہنا تھا کہ ہم نے بچوں کے بارے میں سوچا ہے کہ کب ہمارے بچے ہونے چاہیے تاہم اس کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا البتہ ہمارے بچوں کے نام میں میرا اور آنند دونوں کا نام آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…