پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

کانگریس ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے کوشاں

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کے باوثوق ذرائع نے کہاہے کہ کانگریس ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی کانگریس نے ایران کی منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

اگر ایران کی یہ پالیسی بدستور جاری رہتی ہے تو اس کے نتیجے میں کانگریس تہران کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سے الگ کردے گی۔امریکی کانگریس میں سینٹ کے سرکردہ ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ترغیب دینا شروع کی ہے کہ وہ عالمی رہ نماؤں پر دباؤ ڈالے تاکہ ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کیا جاسکے۔ کانگریس میں یہ مساعی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب حال ہی میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے عالمی پابندیوں کے ہوتے ہوئے خفیہ طورپر ایران کی ہارڈ کرنسی تک رسائی میں مدد فراہم کی تھی۔کانگریس کے ایک گروپ کی جانب سے وزارت خزانہ کینام ایک مکتوب ارسال کیا گیا جس کی تفصیلاتفری بیکن ویب سائیٹ پر شائع کی گئیں۔ یہ مکتوب سینٹر روپ پورٹمن، اڈ ریوس اور دیگر نے ٹرمپ انتظامیہ پرزور دیا ہے کہ وہ عالمی مالیاتی امور کے نگران ایکشن گروپ(ایف اے ٹی ایف) کو ایران کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے قائل کرے کیونکہ ایران مسلسل منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…