جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

صبح سویرے قتل کی لرزہ خیز واردات، ایک ہی خاندان کے 5افراد کو گولیوں سے بھون دیا گیا

datetime 23  جون‬‮  2018 |

سرگودھا/لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے چک11شمالی میں مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کرمیاں بیوی اورانکے تین بچوں سمیت پانچ افرادکو فائرنگ کرکے قتل اور ایک بچے کوزخمی کردیا،ملزمان جائے وقوعہ پر پسٹل چھوڑ کرفرار ہو گے۔پولیس نے زخمی بچے اور مقتولین کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نا معلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر گھر کے سربراہ طفیل اسکی بیوی مجیدہ بی بی ان کے بچے 3کاشف، ثمر اور بیٹی ثنا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واقعہ میں زخمی بچے ارشدکو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو بھلوال پہنچا دیا۔اور مقتولین کی نعشیں بھی پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔تاحال ابھی وجہ قتل اور ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا۔علاقہ میں گھر کے اندر اچانک ایک ہی گھر کے پانچ افراد کے قتل سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔پولیس کو جائے وقوعہ سے پسٹل برآمد ہوا ہے ۔ ابھی وجہ معلوم نہیں پولیس تھانہ صدر بھلوال مصروف تفتیش ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) بھلوال خالد خان نیازی کے مطابق شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول گھرانے کا قتل ہونے والا سربراہ مٹھائی کی دکان کا مالک تھا۔قتل ہونے والوں میں 50 سالہ محمد طفیل اور 40 سالہ مجیدہ بی بی سمیت ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں جن کی عمریں بالترتیب 20، 18 اور 16 سال ہیں۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…