پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

زعیم قادری بارش کا پہلا قطرہ، ن لیگ کی اصلیت سامنے آ گئی سعد رفیق اور رانا مشہود زعیم قادری کو منانے میں ناکام تحریک انصاف نے زعیم قادری کے لیے دروازے کھول دیے

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور رانا مشہود احمد خان ٹکٹ نہ ملنے قیادت سے ناراض ہونے والے پارٹی رہنما زعیم حسین قادری کو منانے میں ناکام رہے ،دونوں رہنمادو گھنٹے تک تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کراتے رہےتاہم زعیم قادری نے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق زعیم حسین قادری کی سہ پہر چار بجے پریس کانفرنس کی اطلاع پر

خواجہ سعد رفیق اور رانا مشہود احمد خان ٹاؤن شپ پہنچ گئے اور زعیم حسین قادری سے ملاقات کی ۔ اس موقع زعیم حسین قادری کے حامیوں نے ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، قادری تیرا اک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا ، قادری تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگائے ۔ خواجہ سعد رفیق نے زعیم قادری کو گلے بھی لگایا اور بعد ازاں تینوں رہنما ملاقات کیلئے الگ کمرے میں چلے گئے جہاں تقریباً دو گھنٹے تک ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر زعیم قادری قیادت کے فیصلے کے خلاف پھٹ پڑے جس پر دونوں رہنماؤں نے انکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم زعیم قادری نے ماننے سے انکار کردیا اور آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف نے زعیم حسین قادری کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ زعیم قادری کیلئے دروازے کھلے ہیں ۔ وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا کہ زعیم قادری سیاسی پختگی رکھنے والے رہنما ہیں ۔ کارکنوں کا استحصال کرنا (ن) لیگ کا وطیرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زعیم قادری بارش کا پہلا قطرہ ہے ۔اس سے (ن) لیگ کی اصلیت سامنے آ گئی ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…