ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

کیا تربوز کھانے کے بعد پانی پینا بیمار کرسکتا ہے؟

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تربوز انتہائی مزیدار پھل ہے، جو صحت کے لیے بہت مفید بھی ہے۔ جسم میں پانی کی مقدار برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں موجود اجزا جیسے لائیکوپین، پوٹاشیم اور فائبر سمیت دیگر مختلف فائدے پہنچانے میں مدد دیتے ہیں۔ مگر پاکستان میں تربوز کے حوالے سے ایک خیال عام ہے کہ تربوز کھانے کے بعد پانی پینے سے ہیضہ ہوسکتا ہے، تو کیا یہ واقعی درست ہے؟ تربوز کے 7 زبردست فائدے اس خیال کے مطابق چونکہ تربوز کا 96 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔

تو اس کے اوپر پانی پینا نظام ہاضمہ میں ہلچل مچا دیتا ہے جبکہ کچھ لوگوں کے خیال میں پانی اور قدرتی مٹھاس پر مشتمل اس پھل پر پانی پینا معدے کے مختلف انفیکشن کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ تو اس کا جواب تو یہ ہے کہ ہیضہ درحقیقت ایک بیکٹریا کے ذریعے اس وقت لوگوں کو شکار بناتا ہے، جب وہ کسی غذا کے ذریعے جسم کا حصہ بنے، یعنی تربوز کے اوپر پانی پینے سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ ایسا اسی وقت ہوسکتا ہے جب توبوز یا پانی اس بیکٹریا سے آلودہ ہوں۔ طبی سائنس کا تو ماننا ہے کہ تربوز کا بیشتر حصہ چونکہ خود پانی پر مشتمل ہوتا ہے تو اس کے اوپر پانی پینا کسی طرح نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے۔ زیادہ تربوز کھانے کے یہ نقصانات جانتے ہیں؟ تاہم اتنے پانی والا پھل کھانے کے بعد بھی کسی کو پیاس لگ سکتی ہے کہ اس کے اندر پانی پینے کی خواہش ہو؟ تو ایسا ہونا تو نہیں چاہئے۔ ویسے اگر بہت زیادہ تربوز کھایا جائے اور پھر بہت زیادہ مقدار میں پانی پی لیا جائے تو پھر ہاضمے کے کچھ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، جیسے پیٹ پھول جانا، نظام ہاضمہ سست ہوجانا یا جسم میں پانی کی مقدار بہت زیادہ بڑھنے سے الیکٹرولائٹس کا توازن بگڑ جانا وغیرہ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…