صدف کنول کی عید پر ریلیز فلموں کے ہدایتکاروں پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید

21  جون‬‮  2018

کراچی (شوبز ڈیسک)ماڈل اور اداکارہ صدف کنول رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کے ہدایت کاروں پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی ہے۔اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر صدف نے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ کیا وہی دو ہدایت کار ہمیں اچھی، انٹرٹیننگ فلمیں ہر سال ریلیز کرکے دیتے رہیں گے۔

باقی تمام لوگ کیا کررہے ہیں؟ واقعی میں، ان تین دنوں نہایت بدترین فلمیں سامنے آئیں۔خیال رہے کہ اس عید ماہرہ خان کی فلم ’سات دن محبت ان‘، سونیا حسین کی فلم ’آزادی‘، دانش تیمور کی فلم ’وجود‘ اور میکال ذالفقار کی فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ ریلیز ہوئیں۔صدف کنول کی پوسٹ پر آزادی سے ڈیبیو کرنے والی سونیا حسین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ فلم سازی میں ہر دوسری فلم کامیڈی نہیں ہوسکتی، ہر طرح کی فلمیں پسند کرنے والے ناظرین کے لیے ایسی فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں۔سونیا نے مزید کہا کہ ’باکس آفس پر سات دن محبت ان اور آزادی کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، اور یہ بڑی کامیابی ہے۔تاہم صدف کنول نے سونیا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں متفق ہوں کہ ہر دوسری فلم کامیڈی نہیں ہوسکتی، لیکن اگر بولی وڈ فلموں پر پابندی عائد نہیں کی جاتی تو پھر دیکھتے ان فلموں کے کتنے ٹکٹس فروخت ہوتے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ میں صدف کنول نے ایک آئٹم سانگ پرفارم کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…