اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

افتخار چوہدری نے جس بیہودگی کا انتخاب کیا تھا انہیں اس کا جواب مل گیا،تحریک انصاف نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ افتخار چوہدری نے جس بیہودگی کا انتخاب کیا تھا انہیں اس کا جواب مل گیاہے ،الحمدللہ اسلام آباد کے علاوہ تمام حلقوں سے چیئرمین تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں، وہ اپنے لئے جتنی شرمندگی چاہیں سمیٹیں، عمران خان کا رستہ نہیں روک پائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے تکنیکی وجوہات کی بنیادپر عمران خان کے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں۔

جلد ہی بیان حلفی کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کا اعتراض دور کرکے اپیل دائر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جیسے معتبر منصب پر رہنے والے شخص نے غیر اخلاقی مہم کا سہارا لیا، ان کے خلاف قذف اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی پرغور کررہے ہیں۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ شریفوں کی ایماپر کی جانے والی ہر شرارت ناکام و نامراد ہو گی۔افتخار چوہدری اپنے لئے جتنی شرمندگی چاہیں سمیٹیں، عمران خان کا رستہ نہیں روک پائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…