بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی فلم ”پنجاب نہیں جاؤں گی“نےشنگھائی تعاون تنظیم فلم میلے میں خصوصی ایوارڈ حاصل کرلیا

datetime 18  جون‬‮  2018 |

چھنگ تاؤ(نیوز ڈیسک)پاکستان نے چھنگ تاؤ میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم فلم میلے میں خصوصی ایوارڈ حاصل کرلیا پاکستان کی پاکستانی فلم”پنجاب نہیں جاؤں گی“کو جیوری سپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جبکہ جیوری کی ممبر مسز سلطانہ صدیقی کو بہترین پکچر ایوارڈ عطا کیا گیا۔ جو ان کی دو فلموں افغانستان اور چین سے متعلق پر دیا گیا۔ فلم فیسٹیول 13جون کو شروع ہوا

جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن اور مبصر ممالک کی 55فلمیں دکھائی گئیں۔جبکہ میلے میں دو سو سے زیادہ وفود نے شرکت کی،یہ فلم میلہ شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کے درمیان رابطے کے مواقع فراہم کرتا ہے جس میں مختلف تنظیموں نے اپنے تجربات کا بھی تبادلہ کیا۔ فلم تعاون فورم کا انعقاد بھی کیا۔جس میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہوں کے درمیان مختلف موضوعات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ ”ان فوکس پروگرام“میں پاکستانی فلم ”چلے تھے ساتھ بھی“پیش کی گئی۔پاکستان وفد کی سربراہ مسز عنبرین جان،چینی فلم انتظامیہ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لی گوئی کی اور صدر چائنہ مووی چینلز مسٹر کاؤ ین بھی اس موقع پر موجود تھی۔شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کی طرف سے پیش کیے گئے ثقافتی پروگرام سامعین اور ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ اور ان پروگراموں کو سی سی ٹی وی سیکس پر براہ راست نشر کیا گیا۔ اس موقع پرآتش بازی کا مظاہرہ بھی کیاگیا۔ایوارڈ عطا کرنے کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف چینی اداکاروں اور اداکاراؤں نے کنڈکٹ کیا۔ تقریب میں بہترین فلم،بہترین اداکار بہترین اداکارہ،بہترین ڈائریکٹر ،بہترین رائٹر اور جیوری سپیشل ایوارڈ بھی دیے گئے۔پاکستان وفد کی سربراہ مسز عنبرین جان،چینی فلم انتظامیہ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لی گوئی کی اور صدر چائنہ مووی چینلز مسٹر کاؤ ین بھی اس موقع پر موجود تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…