جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

اسلامک بینکار ی کے بعد اب اسلامی اصولوں پر مبنی دنیا کی پہلی ائیرلائن کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا، جانتے ہیں یہ اعلان ملک نے کیا ہے؟

datetime 15  جون‬‮  2018 |

لندن(این این آئی) کسی بھی اور کاروبار کی طرح فضائی کمپنیوں کا بھی پہلا مقصد منافع ہوتا ہے۔ آج کے دور میں کون سوچتا ہے کہ اخلاقی اصولوں یا مذہبی تعلیم کی روشنی میں کاروبار کیا جائے، اور خصوصاً فضائی کمپنیوں سے تو یہ توقع کرنا بالکل ہی بے کار ہے۔ حد تو یہ ہے کہ متعدد مسلم ممالک کی بڑی ائرلائنوں کی جانب سے بھی دوران پرواز مسافروں کو شراب پیش کی جاتی ہے۔

تو ایسے میں یہ بات یقیناً حیرتناک ہے کہ برطانیہ میں پہلی ایسی ایئر لائن متعارف کروانے کی تیاری کی جا رہی ہے جس کا تمام آپریشن اسلامی اصولوں کی روشنی میں ہوگا، یعنی مسافروں کو فراہم کیا جانے والا کھانا حلال ہوگا، شراب پیش نہیں کی جائے گی اور ایئر ہوسٹسوں کا لباس بھی شرم و حیاء کے تقاضوں کے مطابق ہوگا۔ اپنی نوعیت کی اس پہلی ایئر لائن کا آئیڈیا بنگلا دیشی نژاد بزنس مین قاضی شفیق الرحمن نے متعارف کروایا ہے۔ قاضی شفیق الرحمن 32سال کے نوجوان بزنس میں ہیں۔ وہ 1997ء میں بنگلہ دیش سے خالی ہاتھ برطانیہ آئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’فرناس ایئر ویز‘ کے نام سے قائم کی جانے والی ان کی فضائی کمپنی ابتدائی طور پر برطانیہ کے مختلف شہروں کے درمیان پروازوں کا آغاز کرے گی لیکن وہ چاہتے ہیں کہ جلد ہی ان کی ایئر لائن بین الاقوامی پروازوں کا آغاز بھی کر دے۔ قاضی شفیق الرحمن کا کہنا ہے کہ جب وہ برطانیہ آئے تو انہیں پہلی نوکری لندن سٹی ایئرپورٹ پر خاکروب کے طور پر ملی۔ اس دن سے ہی وہ ہوائی جہازوں کی محبت میں مبتلاء ہو گئے اور خواب دیکھنے لگے کہ ایک دن اپنا ہوائی جہاز خریدیں گے۔ انہوں نے اپنی محنت اور اخلاص سے خوب ترقی کی اور اب کروڑ پتی بزنس مین بن چکے ہیں اور وقت آن پہنچا ہے کہ وہ اپنے دیرینہ خواب کو پورا کر سکیں۔ ایک نئی ایئر لائن کی ضرورت کے متعلق بات کرتے ہوئے

ان کا کہنا تھامیں ایک برطانوی شہری ہوں لیکن جب بھی آپ سکیورٹی میں سے گزرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے گویا آپ نے کچھ غلط کیا ہو۔ ہرکوئی آپ کی جانب دیکھ رہا ہوتا ہے۔ اس رویے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم ایک مذہبی کلچر کو متعارف کرواسکیں تو یہ ایک بڑی پیش رفت ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ یہ نئی ائیرلائن بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ وہ وقت دو ر نہیں جب یہ ائیرلائن دنیا بھر کے بین الاقوامی روٹس پر محو پرواز ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…