سیب کے سرکے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

13  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) زیادہ تر گھروں میں عام طور پر غذاؤں کی تیاری میں سفید سرکہ استعمال کیا جاتا ہے، تاہم بعض گھروں میں سیب اورانگورسمیت دیگر پھلوں سے تیار کیے گئے سرکے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ جس طرح سفید سرکے کے کئی فوائد ہیں، اس طرح سیب کے سرکے کے بھی متعدد طبی فوائد ہیں۔ سیب کے سرکے کو کولیسٹرول کی کمی، دانتوں کی چمک، سانس کی بو کے خاتمے اور بالوں کو گرنے سے بچانے میں مددگار سمجھا جاتا ہے۔

تاہم اس کے علاوہ بھی سیب کے سرکے کے کچھ اہم طبی فوائد ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق سیب کے سرکے میں پائی جانے والی اسیسیک ایسڈ خصوصیات کی وجہ سے یہ ذیابیطس 2 کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ سیب کے سرکے کے 11 زبردست طبی فوائد غذائی ماہرین کے مطابق سیب کے سرکے کو غذاؤں میں شامل کرکے استعمال کرنے والے افراد اضافی وزن سے محفوظ رہتے ہیں، کیوں کہ اس میں پائی جانے والی خصوصی اجزاء کولیسٹرول کی شرح کو برقرار رکھ کے وزن کو بڑھنے سے روکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ میٹابولزم کو مضبوط بناکر انسانی جسم میں شوگر کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ سیب کا سرکہ خصوصی طور پر خواتین کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔ سیب کے سرکے کو باقاعدگی سے استعمال کرنے والی خواتین بچہ دانی میں پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتی ہیں، کیوں کہ یہ ان جراثیم کو بڑھنے سے روکتا ہے، جو پیچیدہ بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق سیب کے سرکے میں موجود امینوایسڈز انسانی جسم کی کمزوری اور سستی کو دور کرکے اس میں توانائی کی مقدار بڑھاتے ہیں۔ ان کے مطابق اس سرکے میں پوٹاشیم سمیت دیگراجزاء بھی شامل ہیں جو تھکان کی کیفیت کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…