جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

دبئی میں دنیا کا طویل ترین افطار دستر خوان،نیا ریکارڈ قائم

datetime 11  جون‬‮  2018 |

دبئی(سی پی پی)متحدہ عرب امارات کے عالمی سیاحتی مرکز دبئی میں پولیس نے دنیا کا طویل ترین افطار دستر خوان قائم کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق افطار عام زاید کے عنوان سے دبئی صنعتی زون میں جبل علی کے مقام پر 6 کلو میٹر طویل افطار دستر خوان لگایا گیا اور افطاری کے لیے 12 ہزار 830 ملازمین کی خدمات حاصل کی گئیں۔

اس موقع پر دبئی کے انسپکٹر جنرل پولیس میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے کہا کہ اس سرگرمی کا مقصد الشیخ زاید کی قابل قدر انسانی اقدار اور ان کے انسانیت نوازی کے جذبے عام کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امارات گذشتہ پانچ سال سے بیرونی امداد کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔طویل ترین افطار دستر خوان کے موقع پر تقریب سے خطاب میں اس سرگرمی کے نگران میجر جنرل السلام سعید بن ھویدی الفلاسی نے کہا کہ افطار دستر خوان پرخدمات انجام دینے کے لیے دبئی پولیس کے250 ملازمین کو بھی مامور کیا گیا جنہوں نے مسلسل 200 گھنٹے کی محنت سے یہ مشن مکمل کیا۔افطار سرگرمی کے وائس چیئرمین بریگیڈیئر یوسف العدیدی نے کہا کہ کھلی شاہراہ پر افطار دستر خوان بچھانے اور چھ کلو میٹر طویل قطار لگانے کے باوجود ٹریفک میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…