جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

فون پر انعامات کا لالچ دینے والے 33 غیر ملکی گرفتار،عوام 7 لاکھ 80 ہزار درہم کی خطیر رقم سے محروم ہوگئے، د بئی پو لیس،افسوسناک انکشافات

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات پولیس نے دبئی میں کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون پر لوگوں کو انعامات کا لالچ دینے والے 33 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس کو عوام کی جانب سے 901 پر شکایات موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، ملزمان عوام کو پیسے جمع کروانے کے عوض انعامات کا لالچ دیتے تھے۔

ڈائریکٹر الرشیدیا پولیس بریگیڈیئر سعید حماد بن سلیمان کے مطابق ہمیں اطلاعات موصول ہوئیں کے ڈیرہ کے اپارٹمنٹ میں گروہ کام کررہا ہے جو موبائل فون کے ذریعے لوگوں کو بیوقوف بناتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار 14 ملزمان ڈیرہ کے اپارٹمنٹ میں کئی عرصے سے رہائش پذیر تھے جبکہ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں سمیں اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، سمیں مختلف ناموں پر رجسٹرڈ کی گئی تھیں۔سعید حماد بن سلیمان کے مطابق مذکورہ ملزمان ٹارگٹ پورا ہوجانے کے بعد سم کارڈ کو ضائع کردیتے تھے، مذکورہ ملزمان کی جانب سے لوگوں کو کہا جاتا تھا کہ 2 لاکھ درہم کا انعام نکلا ہے۔رواں سال مئی میں بھی الرشدیدیا میں موبائل فون پر جعلسازی کے 12 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس میں لوگ 7 لاکھ 80 ہزار درہم کی خطیر رقم سے محروم ہوگئے۔مزید براں کرنل عمر محمد بن حماد کے مطابق دوسرے گینگ کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے مذموم مقاصد میں مصروف عمل تھے، ملزمان کو انگلش اور عربی پر عبور حاصل تھا اور یہ بھی موبائل فون پر لوگوں کو انعامات کی لالچ دے کر رقم لوٹنے میں مصروف عمل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…