ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

کامران اکمل قومی ٹی ٹونٹی میں لاہور لائنز کی کپتانی کریں گے

datetime 5  مئی‬‮  2015 |

لاہور (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم سے نظر انداز کئے جانے والے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز کی کپتانی کرینگے۔ قومی سپر ایٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ گیارہ مئی سے فیصل آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں سٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیم لاہور لائنز کی ہے۔ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے محمد حفیظ سے کپتانی کی کمان لے کر کامران اکمل کو سونپ دی ہے جب کہ ٹیم میں سیالکوٹ سٹالینز کی کپتانی کرنے والے شعیب ملک ، محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، وہاب ریاض ، اعزازچیمہ ، ناصر جمشید اور سعد نسیم بھی شامل ہیں۔ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ محمد ندیم نے کہا کہ کامران اکمل سنیئر کرکٹر ہیں اور امید ہے کہ لاہور لائنز ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کرکٹ ایسوسی ایشن روٹھے ہوئے شعیب ملک کو منانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سابق کپتان کے انکار کی صورت میں حارث سہیل سیالکوٹ سٹالینز کی کپتانی کرینگے۔ سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ گیارہ سے اٹھارہ مئی تک جاری رہے گا جس میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر زمبابوے کے خلاف ٹیم تشکیل دی جائے گی جب کہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بھارتی چیمپئنز لیگ میں بھی ان ایکشن ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…