اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے کیلے کا ملک شیک یا پھر دلیے کا ملک شیک تو ضرور پیا ہوگا، عین ممکن ہے کہ آپ نے کبھی کیلے کا دلیہ شیک بھی پیا ہو۔لیکن یہ شیک عام طور پر پاکستان میں بہت ہی کم تیار کیا جاتا ہے۔ کیلے کے دلیے شیک کے جہاں صحت کے حوالے سے کئی فوائد ہیں، وہیں وہ گرمیوں کے اس سیزن میں روزہ ۔داروں کے لیے ایک بہترین غذا بھی ہے۔ کیلے کے دلیے شیک کو نہ صرف افطار بلکہ سحری میں بھی استعمال کیا
جاسکتا ہے کیوں کہ یہ غذائیت، مٹھاس اور طاقت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس شیک کو تیار کرنا بہت ہی آسان ہے، جب کہ اس کے ذائقے کا کوئی ثانی نہیں۔ اجزاء کیلے 2 عدد ہلکے سخت کچا دلیہ ایک کپ (مارکیٹ میں دستیاب ڈبہ پیک) دہی ایک کپ دودھ ایک کپ شہد 2 کھانے کے چمچ چینی حسب ذائقہ ترکیب تمام اجزاء کو بلینڈر کرلیں۔ چاہیں تو شیک کو ٹھنڈا کرکے پئیں، چاہیں تو ایسے ہی نوش فرمائیں۔ چاہیں تو اس شیک میں ڈرائی فروٹ بھی ملالیں۔