بلڈ ٹیسٹ سے زچگی کے مسائل حل ہونے میں پیش رفت

10  جون‬‮  2018

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) 2 ہفتے قبل ہی امریکی شہر نیویارک کے ’روز ویل پارک کمپری ہینسو کینسر سینٹر‘ نے ایک ایسا بلڈ ٹیسٹ وضح کیا تھا، جس سے بیک وقت کینسر کی 10 اقسام کی تشخیص ممکن ہے۔ تاہم اب امریکی ماہرین نے ایک ایسا بلڈ ٹیسٹ بھی وضح کیا ہے جس سے زچگی کے کئی مسائل حل ہونے کا امکان ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے۔

کہ انہوں نے ایک ایسا جینیاتی بلڈ ٹیسٹ وضح کیا ، جس کی مدد سے نہ صرف زچگی کا درست وقت معلوم ہوسکے گا، بلکہ اس سے یہ بھی پتہ لگایا جاسکے گا کہ ماں کے رحم میں پلنے والے جین (بچہ)کی درست عمر کیا ہے۔ہیلتھ جرنل ’سائنس میگ‘ میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ٹیسٹ سے یہ بھی پتہ لگایا جاسکے گا کہ کون سی خاتون کے ہاں قبل از وقت زچگی ہوگی۔اگرچہ اس وقت الٹرا ساؤنڈ کی مدد سے زچگی کا وقت معلوم کرنے سمیت ماں کے رحم میں پلنے والے بچے کی عمر کا پتہ بھی لگایا جاسکتا ہے، ماہرین کے مطابق اب یہ کام صرف ایک بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے بھی ہوگا۔ حاملہ خواتین صبح بہتر کیفیت کیلئے یہ ٹپس اپنائیں رپورٹ میں بتایا گیا  کہ خون کے ٹیسٹ کے اس نئے طریقے سے ماں اور اور بچے کی صحت اور زچگی کے کئی مسائل حل ہونے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین نے خون کے ٹیسٹ کے ذریعے زچگی کا درست وقت، قبل از وقت پیدائش اور رحم میں پلنے والے جین کی عمر کا پتہ لگانے کے لیے حاملہ خواتین کا کئی ہفتوں تک بلڈ ٹیسٹ کیا۔ ماہرین نے بلڈ ٹیسٹ کے لیے خواتین کے رحم میں موجود جین، پلیسنٹا (ماں کے پیٹ اور رحم کے درمیان پائی جانے والی خصوصی نالی جس کے ذریعے بچے کو غذاء ملتی ہے) اور خواتین کے خون کے نمونے لیے۔ ساتھ ہی ماہرین نے حاملہ خواتین کے دوسرے گروپ کے الٹرا ساؤنڈ کیے اور دونوں گروپس کی خواتین کے معائنوں کا جائزہ لے کر ان میں موازنہ کیا۔

وٹامن ڈی کی کمی خواتین کے حاملہ نہ ہونے کا ایک سبب رپورٹ کے مطابق جائزے سے پتہ چلا کہ الٹرا ساؤنڈ کے مقابلے نئے وضح کیے گئے بلڈ ٹیسٹ سے خواتین کے رحم میں موجود جین، ان کے ہاں ہونے والی زچگی کا درست وقت اور قبل از وقت پیدائش کے امکانات کا درست انداز میں پتہ چلا۔ ماہرین نے اس بلڈ ٹیسٹ کو ’آر این اے‘ کا نام دیا ہے۔ ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس نئے بلڈ ٹیسٹ سے خواتین میں زچگی کے کئی مسائل حل ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…