بھارتیوں کودہشتگرد دکھانے پر پریانکا چوپڑا نے معافی مانگ لی

10  جون‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکاچوپڑا نے امریکی ٹی وی شو ’کوانٹیکوسیزن3‘ میں بھارتی قوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانے پر معافی مانگ لی۔اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے امریکی ٹی وی شو’کوانٹیکو سیزن 3‘ کی گزشتہ ہفتے نشر ہونے والی قسط کے باعث شدید مشکل میں ہیں۔ یکم جون کو نشر ہونیوالی قسط میں بھارتیوں کو دہشتگرد دکھایاگیا تھا۔

جو نیویارک کے شہر مین ہٹن میں ہونیوالے پاک بھارت اجلاس میں نیوکلیئر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے اور اس سازش کاالزام پاکستان پر لگانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔اس قسط کے نشر ہونے کے بعد معتصب بھارتیوں نے پریانکا چوپڑا کو ا?ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی اور کہا پریانکا ایسے شو میں کس طرح کام کرسکتی ہیں جس میں بھارتیوں کو دہشتگرد دکھایا جاتا ہے، بعض صارفین نے ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے، جب کہ ٹوئٹر پر ’شرم کروپریانکا چوپڑا‘کے نام سے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔بیتحاشہ تنقید اور بھارتیوں کے معتصب رویے کے بعد پریانکا چوپڑا نے گزشتہ روز معافی مانگتے ہوئے کہا’’کوانٹیکو کی حال ہی میں نشر ہونے والی قسط سے جن لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں میں ان سب سے معافی مانگتی ہوں، میرا ارادہ کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا، میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔‘‘واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’کوانٹیکو‘کایہ تیسرا اور ا?خری سیزن ہے جس میں پریانکا چوپڑا ایف بی ا?ئی ایجنٹ کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…