جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نریندر مودی کو جان کا خطرہ، قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں مہاراشٹرا کے علاقے کوریگاؤں بھیما میں پرتشدد فسادات کے بعد علیحدگی پسند گروپ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے گرفتار کیے گئے 5 افراد سے دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ یہ افراد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔اس حوالے سے بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پونے پولیس کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ لوگ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کی طرح نریندر مودی کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ گرفتار کیے گئے 5 افراد کوریگاؤں بھیما میں جنوری میں ہونے والے فسادات میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے ان افراد میں ناگپور سے انسانی حقوق کے سینئر وکیل، دلت کے حقوق کے سرگرم کارکن سدھیر دھاوالے، ٹاٹا انسٹیٹیوٹ کے فارغ التحصیل ماہیش راوت، دہلی سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن رونا ویلسن اور ناگپور یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر شوما سین شامل ہیں تاہم عدالت میں پیشی کے دوران اس حوالے سے پبلک پراسیکیوٹر اجاوالا پاور کی جانب سے بتایا گیا کہ ہمارے خیال سے یہ لوگ راجیو گاندھی کے قتل کی طرح دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے‘، تاہم ان کی جانب سے یہ دعویٰ اس خط کی بنیاد پر کیا گیا جو گرفتار افراد کے لیپ ٹاپ سے ملا تھا۔دوسری جانب دفاع میں پیش ہونے والے وکلاء کا کہنا تھا کہ پولیس کا پیش کیا گیا نظریہ غلط ہے کیونکہ پولیس کی جانب سے تمام افراد کو غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا لیکن پولیس یہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی کہ ان کا کالعدم علیحدگی پسند گروپ سے تعلق ہے۔ادھر جوائنٹ کمشنر پونے راوندرا کادام کا کہنا تھا کہ تمام گرفتار افراد کا تعلق سی پی آئی سے ہے اور تفتیش کے دوران ہم اس نتیجے پر پہچنے ہیں کہ یہ ان فسادات میں ملوث تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…