لاہور(آئی این پی) مقامی کار سازی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 20 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کے ساتھ ساتھ کار ڈیلرزبھی پریشانی کا شکار ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی گاڑیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں، تمام کار ساز کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کریں۔
عام شہری باآسانی گاڑی خرید سکے دوسری طرف کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ (ن)لیگ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پہلے ہی آٹو سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ڈیلرزکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مقامی کار ساز کمپنیوں سے قیمتوں میں کمی کروائیں تاکہ انکا کاروبار چل سکے اور عام شہری بھی گاڑی خرید سکے۔